Topic - Sooraj Par Paani Dal Diya Jaye Tu

Sooraj Par Paani Dal Diya Jaye Tu



اگر سورج کی گرمی کو کم کرنے کے لیے ہم اس پر سارا پانی ڈال دیں تو کیا ہوگا؟ کیا سورج تھوڑا ٹھنڈا ہو جائے گا؟

دیکھو، سورج پر آگ نہیں لگی ہوئی، بلکہ وہ ایک بہت بڑا پلازما بال ہے، جہاں نیوکلیئر فیوژن ہو رہا ہے۔ سورج اتنا بڑا ہے کہ اس میں تقریباً 13 لاکھ زمینیں سما سکتی ہیں۔ اب اگر ہم اپنے پورے سولر سسٹم کا پانی اکٹھا کر کے سورج پر ڈال دیں تو وہ سورج کے لیے صرف ایک بوند جیسا ہوگا۔

لیکن! ہم سے لگ بھگ 40 نوری سال کی دوری پر ایک سیارہ موجود ہے GJ 1214 b۔ یہ مکمل طور پر پانی پر مشتمل ہے، اور اس میں زمین کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ پانی موجود ہے۔

تو سوال یہ ہے کہ اگر ہم GJ 1214 b کا سارا پانی سورج پر ڈال دیں تو کیا سورج کی گرمی کم ہو جائے گی؟

جواب ہے: نہیں! بلکہ الٹا ہوگا۔

جب اتنا سارا پانی سورج پر جائے گا تو وہ فوری طور پر ہائیڈروجن اور آکسیجن میں تقسیم ہو جائے گا۔
ہائیڈروجن جو کہ سورج کا اصل ایندھن ہے اس کی مقدار مزید بڑھ جائے گی۔
جس کا مطلب ہے اور بھی زیادہ نیوکلیئر فیوژن۔
اور نتیجہ؟
سورج پہلے سے بھی زیادہ گرم اور طاقتور ہو جائے گا۔

Subsection: General Knowledge
Section: Student Zone

Topic Files
Last edited Zaheer - 22 May 2025, 01:29
Latest Activity: 22 May 2025, 01:29
Comments 0
No comments yet
Sorry, comments are not available for you
Back
Advertisement

Register on Easypaisa App Win 1000Rs
Download Telenor Easypaisa App