Topic - Mohsin Naqvi Poetry

Mohsin Naqvi Poetry
عنایتوں کا کبھی وحشتوں کا قائل ہوں
محبتوں میں بڑی شدتوں کا قائل ہوں
زمین شہر بھلے مجھ پہ تنگ کرو لیکن
تمہیں خبر نہیں میں ہجرتوں کا قائل ہوں
یہ سوچ کر میرے آنگن میں تم دیا رکھنا
ہوا کا دوست ہوں میں آندھیوں کا قائل ہوں
ہر ایک موڑ پہ میں دل کی بات سنتا ہوں
میں راہ عشق میں کب مشوروں کا قائل ہوں
کسی بھی شخص کو دشمن میں کہہ نہیں سکتا
میں دشمنی میں بھی چند ضابطوں کا قائل ہوں
محسن نقوی

Subsection: Urdu SMS
Section: SMS Zone

Topic Files
Last edited REHAN - 6 Oct 2021, 12:55
Latest Activity: 24 May 2025, 13:49
Comments 10
سنا ھے
زمیں پر وھی لوگ ملتے ھیں
جن کو کبھی آسمانوں کے اُس پار
رُوحوں کے میلے میں
ایک دُوسرے کی محبت ملی ھو

”محسن نقوی
24 May 2025, 13:49
0
محسن تماش بین ہیں سارے یہ غم گسار
‏پس کیجئے نہ غم کی وضاحت کسی سے بھی!
‏محسن نقوی
4 Mar 2025, 21:20
0
‏صحرا کو "فرات" کہہ رہا ہوں
کتنی بڑی بات کہہ رہا ہوں

ہر لمحہ گزرتی زندگی کو
ڈھلتی ہوئی رات کہہ رہا ہوں

اے زہر غمِ فراق تجھ کو
لے، آبِ حیات کہہ رہا ہوں

اس دور کی مصلحت یہی ہے
میں دن کو بھی رات کہہ رہا ہوں

اب کون و مکاں کی وسعتوں کو
اک محبسِ ذات کہہ رہا ہوں

انسان کے ارتقاء کو محسن
لمحاتِ وفات کہہ رہا ہوں

محسن نقوی

(برگِ صحرا)
21 May 2023, 01:51
0
تیز ہوا نے مجھ سے پوچھا
ریت پہ کیا لکھتے رہتے ہو

محسن نقوی
7 May 2023, 16:16
0
کچھ حادثوں سے گر گئے محسن زمین پر ,
ہم رشک آسمان تھے ابھی کل کی بات ہے🤔
12 May 2022, 10:09
0
کچھ حادثوں سے گر گئے محسن زمین پر ,
ہم رشک آسمان تھے ابھی کل کی بات ہے.
20 Mar 2022, 10:31
0
ﮨﻢ ﺍﯾﺴﮯ ﺧﺎﮎ ﻧﺸﯿﮟ ﮐﺐ ﻟُﺒﮭﺎ ﺳﮑﯿﮟ ﮔﮯ ﺍُﺳﮯ
ﻭﮦ ﺍﭘﻨﺎ ﻋﮑﺲ ﺑﮭﯽ ﻣﯿﺰﺍﻥِ ﺯﺭ ﻣﯿﮟ ﺗﻮﻟﺘﺎ ﮨﮯ
ﻣﺤﺴﻦ ﻧﻘﻮﯼ
6 Oct 2021, 12:24
0
ﻣﯿﮟ ﺍُﺱ ﮐﯽ ﻗﯿﺪ ﺳﮯ ﺁﺯﺍﺩ ﮐﮩﺎﮞ ہوﮞ ﻣُﺤﺴﻦ۔۔۔
ﺑﻨﺎ ﮐﮯ۔۔ﺭﮐﮭﺘﺎ ہے ﺳﻮﭼﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﯾﺮﻏﻤﺎﻝ ﻣُﺠﮭﮯ۔۔۔!
6 Oct 2021, 12:24
0
..ﺣﺸﺮ ﻣﯿﮟ ﮐﺎﻡ ﺁﺋﯿﮟ ﮔﯽ ﺷﺎﯾﺪ
...ﭼﻨﺪ ﺁﮨﯿﮟ ﺳﻨﺒﮭﺎﻝ ﺭﮐﮭﯽ ﮨﯿﮟ
...ﺁﺅ ﻟﮯ ﺟﺎﺅ ﺗﯿﺮﮮ ''ﻣﺤﺴﻦ'' ﻧﮯ
...ﺳﺐ ﻭﻓﺎﺋﯿﮟ ﺳﻨﺒﮭﺎﻝ ﺭﮐﮭﯽ ہیں
محسن نقوی
6 Oct 2021, 12:24
0
‏ﺧُﻮﺩ ھﯽ ھﯿﮟ ﺑﺎﻋﺚِ ﺗﮑﻠﯿﻒ , ھﻢ ﺍﭘﻨـﮯ لیۓ ﻣُﺤﺴﻦؔ
‏نہ ھﻢ ھﻮتے ، ﻧﮧ ﺩِﻝ ھﻮﺗﺎ ، ﻧﮧ ﺩِﻝ ﺁﺯﺍﺭﯾﺎﮞ ھﻮﺗﯿﮟ
6 Oct 2021, 12:24
0
Sorry, comments are not available for you
Back
Advertisement

Available Paid Survey - Earn Money
Earn money online by participating in paid surveys