Topic - خوبانى مت کهائين

خوبانى مت کهائين
خوبانی کی گری کبھی مت کھائیں
خوبانی کی گری سے متعلق اب تک یہ سمجھا جاتا رہا ہے کہ اسے کھانا مفید ہے اور یہ کینسر سمیت کئی اقسام کی بیماریوں سے بچاؤ میں مددگارثابت ہوتی ہے۔ مگر حقیقت اس کے برعکس ہے، خوبانی کی گری صحت کیلئے سنگین خطرے کا باعث بن سکتی ہے حتیٰ کہ اسے کھانے سے فوری موت بھی واقع ہو سکتی ہے کیونکہ گری میں جان لیوا زہر’’سائنائیڈ‘‘ پایا جاتا ہے
ایک رپورٹ کے مطابق خوبانی کی گری میں ایک مادہ ’’امیگدالین‘‘پایا جاتا ہے، جو ’’گیلوکوسیڈسایانوجن ‘‘ کیمیکل کی ایک قسم ہے۔ خوبانی کی گری چبانے سے ہائیڈروجن سائنائیڈ گیس پیدا ہوتی ہے ۔ البتہ اگر گری کو پکا لیا جائے تو ایک مخصوص درجہ حرارت پر اس کے زہریلے اثرات ختم ہو جاتے ہیں
برطانوی فوڈ اسٹینڈرڈز ایجنسیی (ایف ایس اے ) کی جانب سے جاری کردہ وارننگ کے مطابق خوبانی کی گری کھانے سے پرہیز کیا جائے کیونکہ اس میں سائنائیڈ سمیت انتہائی زہریلے مادے پائے جاتے ہیں۔ وارننگ کے مطابق خوبانی کی 30 گریاں ایک ہی وقت میں کھا لینے سے انسان کی موت بھی واقع ہوسکتی ہے، جبکہ 10 سے 15گریاں کھانے والے افراد بھی ہاتھ پاﺅں سن ہوجانے اور دیگر شکایات کے بعد اسپتال پہنچ چکے ہیں۔


Subsection: Health and Fitness
Section: General

Topic Files
Last edited REHAN - 6 Oct 2021, 12:08
Latest Activity: 6 Oct 2021, 12:08
Comments 0
No comments yet
Sorry, comments are not available for you
Back
Advertisement

Get Free 5 Dollars Free Just Register
100% Get Free 5 USD Free on First Registration