Topic - سانپ 🐍 کے کاٹنے کا علاج

سانپ 🐍 کے کاٹنے کا علاج



موسم گرما کے آتے ہی بالخصوص پاکستان کے دیہی علاقوں میں سانپ کے کاٹنے کے واقعات بڑھ جاتے ہیں۔ ایسی صورت میں سانپ کے کاٹے سے بچنے کے لیے آپ کئی احتیاطی تدابیر اختیار کر سکتے ہیں:

1۔ اپنے ارد گرد کے بارے میں آگاہ رہیں۔ سانپ اکثر گھاس، پتھروں، لکڑی کے ڈھیر اور پانی کے قریب پائے جاتے ہیں۔ اپنے گھر کے پاس موجود ایسی چیزوں کو ختم کردیں تاکہ ان میں سانپ نہ چھپ سکیں۔
2۔ اونچے بوٹ پہنیں کیونکہ اونچی بوٹ آپ کے پاؤں اور ٹخنوں کو سانپ کے کاٹنے سے بچانے میں مدد کر سکتے ہیں۔
3۔ ٹریک پینٹ پہنیں کیونکہ موٹی ٹریک پینٹ بھی آپ کے پاؤں اور ٹخنوں کو سانپ کے کاٹنے سے کافی حد تک تحفظ فراہم کر سکتی ہیں۔
4۔ رات کے وقت باہر جاتے وقت ٹارچ کا استعمال کریں تاکہ بے خبری میں آپ کسی سانپ پر پائوں نہ رکھ لیں۔
5۔ اپنے گھر کے ارد گرد گھاس اور جھاڑیوں کو کاٹ دیں تاکہ سانپ ان میں چھپ نہ سکے۔
6۔ گھروں میں چوہوں اور سانپوں کے داخلے کے تمام سوراخ بند کریں تاکہ سانپ اندر نہ آسکیں۔

اگر آپ کو کہیں سانپ نظر آ جائے تو پرسکون رہیں اور سانپ سے کافی پیچھے ہٹ جائیں۔ سانپ عام طور پر صرف اس وقت حملہ کرتے ہیں جب وہ خطرہ محسوس کرتے ہیں۔ اچانک حرکت کرنے یا سانپ کو ڈرانے سے گریز کریں۔ اگر آپ سانپ کو تنہا چھوڑ دیں تو وہ آپ پر حملہ نہیں کرے گا۔ سانپ کے کاٹنے کے اکثر واقعات سانپ کو مارتے وقت بے احتیاطی کے نیتجے میں رونما ہوتے ہیں۔

سانپ کے کاٹنے کے بعد کیا کرنا چاہیے؟

✓ کاٹنے والی جگہ کو صاف پانی اور صابن سے دھوئیں۔
✓ کاٹنے والی جگہ کو دل کی سطح سے نیچے رکھیں۔
✓ اگر ممکن ہو تو کاٹنے والی جگہ کے اردگرد ایک ڈھیلی پٹی باندھیں تاکہ خون کی گردش نہ رکے۔
✓زخم کو کٹ لگانے سے پرہیز کریں۔
✓ منہ سے زہر ہرگز نہ چوسیں۔
✓ کیفین یا کسی قسم کی درد کش ادویات بالکل نہ لیں۔
✓ مریض کو فوراً کسی بڑے قریبی ہسپتال پہنچائیں اور اینٹی وینم لگوائیں۔

Subsection: Health and Fitness
Section: General

Topic Files
Last edited Ali - Yesterday on 11:54
Latest Activity: Yesterday on 11:54
Comments 0
No comments yet
Sorry, comments are not available for you
Back
Advertisement

www.Pakweb.pro
Fastest News Updates Pakistani Website