چلو اب مان جاؤ تم
بہت انمول سی گھڑیاں
بہت نایاب سے لمحے
ستم گر وقت کے پنجے میں
آ کر کھو گئے ہم سے
بہت ضدی اگر ہو تم؟
تو ہم بھی ہیں بہت خود سر
مگر اک بات بتلاؤں
بچھڑ کر ہم نے کیا پایا؟
تیری خوشیاں جدا ہم سے
میرے سپنے خفا مجھ سے
تیری راتیں بھی صدیوں سی
میرے بھی دن نہیں کٹتے
چلو اک پل کو سوچیں ہم
کہ ان سب رائیگاں باتوں سے
آخر کیا ملا ہمکو؟؟
چلو اب مان جاؤ تم....
چلو اب مان جاؤ تم.....!!!