پیٹ کا درد کہاں ہو رہا ہے، اس کے لحاظ سے یہ مختلف وجوہات کی طرف اشارہ ہو سکتا ہے- پیٹ کے اوپری حصے میں جلن ہونا معدے کی سوزش (Gastritis) یا ریفلوکس (Reflux) کی علامت ہو سکتا ہے جبکہ سیدھی طرف پسلیوں کے نیچے (اوپری حصے میں) درد پِتے (Gallbladder) کا مسئلہ ہو سکتا ہے- سیدھی طرف نچلے پیٹ کا درد اپینڈیسائٹس (Appendicitis) ہو سکتا ہے، پیٹھ کے نچلے حصے اور پہلو کا درد گردوں کی وجہ سے ہو سکتا ہے اور مروڑ اٹھنا آنتوں کا مسئلہ یا ایامِ ماہواری سے متعلق ہو سکتا ہے- ذہنی دباؤ (Stress) بھی پیٹ میں ہلکے اور مبہم درد کا باعث بن سکتا ہے- کسی بھی تکلیف کی صورت میں ہمیشہ فوراً طبی امداد حاصل کریں-